قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کمر درد کی وجہ سے آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس 18ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، شہبازشریف کےوکیل امجدپرویزکی جانب سےدرخواست جمع کرائی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی کمر اورٹانگ میں درد ہےجس کےباعث پیش نہیں ہو سکے،ڈاکٹرز نےشہبازشریف کو مکمل بیڈ ریسٹ کا حکم دیا ہے،
احتساب عدالت میں شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ،احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس 18ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں بھی شہباز شریف نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی کمر میں تکلیف ہے وہ زیادہ دیر نہیں رُک سکتے ، شہباز شرہف کی جانب سے حاضری لگائے جانے کے بعد واپس جانے کی استدعا کی تھی.
آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟
احتساب عدالت میں کیس کی سماعت سے قبل شہباز شریف کے وکیل عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی کمر میں درد ہے اس لیے وہ نہیں پیش ہو سکیں گے،ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے
رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا
رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران