قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی لمبی تقریرسے تنگ حکومتی ارکان نے اسمبلی رولز میں ترمیم کرنے کی تجویز دے دی،
شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر
وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اراکین نے ااسمبلی رولز میں ترمیم کی تجویز دیتے وہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے لیے وقت لامحدود سے 45منٹ کیاجائے ،وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تجویز دی ہے ۔بدھ کووفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے آج اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر کیلئے unlimited وقت دینا ٹیکس کے پیسے اور اسمبلی کے وقت کے ضیاع کے مترادف ہے لہذا وقت کی limit مقرر کی جائے 45 منٹ کا وقت ہونا چاہئے۔ شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ان کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
میں نے آج اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر کیلئے unlimited وقت دینا ٹیکس کے پیسے اور اسمبلی کے وقت کے ضیاع کے مترادف ہے لہذاࣿ وقت کی limit مقرر کی جائے 45 منٹ کا وقت ہونا چاہئے۔ شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ان کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 19, 2019
واضح رہے کہ شہپباز شریف آج اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کر رہے ہیں، شہباز شریف نے اجلاس میں وقفے سے پہلے بھی خطاب کیا .
سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی
سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب
محمد اویس








