شہباز شریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی واضح کر دیا
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شیخ رشید کی طرف سے ن لیگ کے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شریک نہ ہونے کی باتیں ان کی خوش فہمی ہیں،
شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کے حتمی فیصلے کا اعلان جلد کرے گی، اس سے قبل کسی بھی خبر ، اطلاع یا ذرائع سے چلنے والی خبر کودرست نہ سمجھاجائے، اس وقت مہنگائی بہت ہے اور عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آج کے اعلان پر غورکے بعد ن لیگ کوئی حتمی فیصلہ کرے گی، مسلم لیگ ن اصولی طور پر مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے ساتھ ہے، شہباز شریف کی آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبر درست نہیں،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، عمران خان نےکنٹینر دینے کا وعدہ کیااب وزیر اعلیٰ کے پی کے کہتے ہیں گزرنے نہیں دینگے، واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے آج دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن سے معاملات طے پا گئے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی،