![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/08/1758954-shehbazsharif-1531685897.jpg)
کراچی: حادثے پرشہبازشریف کا اظہارافسوس،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے دکھ کا تذکرہ کرتے ہوئے متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کا مطالبہ کیا ہے
صدر شہباز شریف نے کراچی میں کورنگی کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ کے پیش نظر کارکنان کو استقبالیے سے روک دیا۔شہباز شریف کچھ دیر میں کراچی کے لئے روانہ ہوں گےشہباز شریف نے فیکٹری حادثہ میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 27, 2021
یاد رہے کہ کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ نے تباہی پھیلادی، سانحہ میں دو سگے بھائیوں سمیت 16مزدور جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے، ہر طرف افراتفری کا عالم تھا۔ کافی دیر کی کوششوں کے بعد کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی، فیکڑی میں کولنگ کا عمل اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔