مزید دیکھیں

مقبول

جائے حادثہ پر باؤنڈری والز تعمیر،شہریوں کا شکریہ

قصور گزشتہ دنوں کیڑی ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے...

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14...

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

میرپورماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) جروار...

خود کش دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے نڈر جوان عدیل حسین شہید نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
آئی ٹین فور سروس روڈ پر دوران چیکنگ خود کش دھماکے میں عدیل حسین شہید جبکہ چار پولیس جوان زخمی ہوگئے، شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی،وقوعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ شہر میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا تھا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ جاری تھی کہ جمعہ کے روز ایگل سکواڈ اور فالکن نے آئی ٹین فور سروس روڈ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو روک کر چیکنگ کی کہ دوران چیکنگ گاڑی میں موجود خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے میں پولیس افسر ہیڈ کنسٹیبل عدیل حسین موقع پر جام شہادت نوش کر گئے جبکہ چار پولیس جوان زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ وقوعہ کے فورا بعد سینئر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، سی پی اوآپریشز ، سول انتظامیہ ،رینجرزو دیگر سینئرپولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی ،شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر یںچڑھائیں اور شہید کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی،

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے ان کا ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا،شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گاﺅں پاکپتن روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی پورے پولیس اعزاز کے ساتھ تدفین ہوگی ۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افسران و جوانوں کی ایک طویل فہرست ہے اور شہید عدیل حسین نے اس باب میں اپنا نام لکھوا لیا ۔

وقوعہ کے بعد آئی جی اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا شہید اور زخمی جوانوں کو قوم کا سلام ہے ۔ دہشت گرد کچھ عرصہ سے پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست کر سکیں ۔ یہ دہشت گرد پولیس اور عوام پر حملہ کرنے کی غرض سے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ کرنا چاہتا تھا ۔آئی جی اسلام آباد نے شہر میں کسی قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،اسی طرح شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن فوری کروائیں ، اس کے علاوہ الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز پولیس کی اجاز ت سے ہوں گی اور تمام تر سرگرمیاں چار دیواری کے اندر ہوں گی ، سیاسی کارکنوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ میٹنگز کے لئے سکیورٹی کا مناسب بندوبست کریں ،

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ دوران سفرضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ وقوعہ کے حوالے سے تفتیشی ٹیمیں ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہر افسر و جوان اپنے شہر اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan