شاہد آفریدی کی میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی اور میچ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی ہے.
Congratulations to @BCCI on a well deserved win today. The standard of cricket being played has been exceptionally high & credit goes to IPL for not only helping identify & harness talent, but also in equipping younger players with pressure handling techniques #CWC19 #PAKVIND https://t.co/MfiwQxwjrK
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 16, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ‘آج کی جیت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، وہ اس کے مستحق تھے’۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت حالیہ میچ میں مقابلے کا معیار انتہائی بلند رہا اور اس کا کریڈٹ انڈین پریمیئر لیگ کو جاتا ہے جس نے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈا اور انہیں نکھارا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ کو ہینڈل کرنے کے طریقوں سے بھی روشناس کرایا۔
شاہد آفریدی کا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا تھا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ سسٹم کے تحت بھارت کو پاکستان پر 86 رنز کی برتری حاصل تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اس کے پانچ کھلاڑی صرف 137 رنز پر آؤٹ ہو گئے. بھارتی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظآہرہ کیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوںکی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جس سے انڈیا یہ انتہائی اہم میچ پاکستان سے باآسانی جیت گیا.