شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو کچھ دیر میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جائے گا .
شاہد خاقان عباسی کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال صاحب ،مشاہد حسین سید ، جاوید عباسی ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، ملک ابرار، راجہ جاوید اخلاص و دیگر بھی احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.
گزشتہ سماعت پرشاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی . احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں،احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا گیا، نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،
دوران سماعت شاہد خاقان عباسی خود روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے،یہ سارے سیاسی کیس ہیں، خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے، نیب کو کوئی علم ہے نہ ہی کوئی کیس ہے ،
لیگی رہنما مریم اورنگزیب ،خواجہ آصف اورمیاں جاوید لطیف بھی عدالت میں موجود ہیں، انہوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے .
شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب