شاہ زیب قتل کیس؛ وفاقی حکومت کا رہائی پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

0
50

وفاقی حکومت نے شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان بری کیے جانے کے گزشتہ روز سامنے آنے والے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل آفس نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہ زیب قتل کیس کے متعلق اٹارنی جنرل آفس نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے فیصلے سے قبل اٹارنی جنرل سے رائے نہیں لی جبکہ سپریم کورٹ اس کیس کو اہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم آئینی معاملات پر اٹارنی جنرل کی رائے لی جاتی رہی ہے جبکہ سپریم کورٹ دہشت گردی جرائم پر عدالتی فیصلوں سے ہٹ کر کیس کے نتیجے تک پہنچی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس پر نظرِ ثانی بنتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے علاوہ دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا تھا۔ مقدمے کی سماعت 3رکنی سپریم کورٹ بینچ نے کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

سپریم کورٹ ججز بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کر رہے تھے۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا جبکہ ملزمان کا دہشت پھیلانے کا ارادہ نہیں تھا۔ واقعے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔

Leave a reply