شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی
باغی ٹی وی : کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی کہ انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈز میں شائقین بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے اس سے قبل کرونا کی وجہ سے یہ پابندی عائد تھی.
برطانیہ میں کرونا کی وجہ سے لگی پابندیاں کافی حد تک کم کی جارہی ہے . ویکسی نیشن کے زریعے ملک میں وبا پربڑی حدتک قابو پائےجانے کے بعدتفریحی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں۔
دوسری جانب کورونا کی بھارتی قسم بھی برطانیہ میں زندگی معمول پرلانے میں بڑی رکاوٹ ہے اور برطانیہ میں کورونا کیسز کے تقریباً 75 فیصد نئے کیسز بھارتی قسم کے ہیں۔
برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کیسز میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ برطانوی ریڈیو کی44 سالہ میزبان لیزا شاکی ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں پھٹکیاں پڑنے سے انتقال کرگئیں۔