اسپیکر شکور شاد کو بلائیں اوران سے ان کی منشا پوچھیں،عدالت
کراچی سے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کی استعفیٰ منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
الیکشن کمیشن نے شکور شاد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم معطلی میں دو ہفتے کی توسیع کر دی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اسپیکر معاملے کو دیکھیں گے، دو ہفتے کا وقت دے دیں،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی
دوران سماعت وکیل نے کہا کہ شکور شاد کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرنے دی جا رہی،عدالت شکور شاد کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت کا حکم دے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اور پارلیمنٹ کا بڑا احترام ہے، پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت سے متعلق عدالت حکم نہیں دے سکتی، اسپیکر شکور شاد کو بلائیں اور ان سے ان کی منشا پوچھیں، اسپیکر شکور شاد سے پوچھیں کہ وہ سیٹ خالی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں،
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق
بریکنگ،پی ٹی آئی کا استعفوں پر یوٹرن،عدالت میں کہا اب پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی
قبل ازیں ایف آئی اے کے ہراساں کرنے کے خلاف عمر ایوب کی درخواست نمٹا دی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ درخواست گزار کا نہ ہی اس انکوائری میں نام ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں ؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمیں اس انکوائری میں فی الحال درخواست گزار کی گرفتاری نہیں چاہیے،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے جب گرفتاری چاہے تو عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر ایوب کی درخواست نمٹا دی