شام میں‌ روسی اور امریکی دھڑوں کی شدید لڑائی نے کیا گل کھلائے

شام میں‌ روسی اور امریکی دھڑوں کی شدید لڑائی نے کیا گل کھلائے

باغی ٹی وی : شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ النصرہ فرنٹ نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ زدہ والے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے چالیس بار ہوچکے ہیں.

رپورٹ کے مطابق النصرہ فرنٹ کے جنگوؤں نے صوبہ ادلب پر سولہ بار، لاذقیہ پر سترہ بار، حلب پر پانچ بار اور حماہ پر دو بارگولہ باری کی ہے۔ النصرہ فرنٹ شام کے کم کشیدگی والے علاقوں کو مسلسل بمباری اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

آستانہ مذاکرات کے تحت صوبہ حلب، ادلب، لاذقیہ، حماہ اور قینطرہ کے علاقے کوشام کے کم کشیدگی والے علاقے قرار دیا گیا تھا۔

دوسری طرف امریکی دفتر ِ خارجہ نے شام میں شہریوں کے بھی ہلاک ہونے والے حلب میں اسد انتظامیہ کے توپ کے گولوں کے ساتھ حملوں اور ادلیب میں روسی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت کے ترجمان نیڈ پرائس نے شام میں بعض شہریوں کی ہلاکت کا موجب بننے والے حملوں کے بارے میں ایک تحریری بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ حلب اور ادلیب میں کل شہریوں کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے حملوں کی سخت ترین لہجے میں مذمت کرتا ہے۔

روسی افواج کے الا عتیرپ کے ایک اسپتال پر حملے میں ایک بچہ سمیت متعدد انسان ہلاک اور بھای تعداد میں زخمی ہونے کا ذکر کرنے والے پرائس نے بتایا کہ اس اسپتال کے کوآرڈینٹس سے اقوام متحدہ کی قیادت کے غیر عسکری میکانزم کے ذریعے پہلے سے ہی آگاہی کرائی گئی تھی۔

ادھر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے ایئرپورٹ اور صوبہ صنعا کے کئی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ۔صوبے حجہ کو بھی سعودی اتحاد نے اپنے شدید حملے کا نشانہ بنایا۔ابھی تک ان حملوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ حملے سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد کئے گئے ہیں

Comments are closed.