شام میں بم دھماکہ
شام میں بشار حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ منگل کو علی الصبح دارالحکومت دمشق میں ایک زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
کارروائی میں المزہ الغربیہ کے علاقے میں لبنانی سفارت خانے کے نزدیک ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اس علاقے میں دمشق یونیورسٹی اور کئی سفارت خانے واقع ہیں۔اس سے قبل منگل کے روز بتایا گیا تھا کہ بشار کی فوج نے دمشق کے مغرب میں واقع علاقے داریا کی فضاؤں میں ایک "معاند ہدف” کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.