شام میں کار بم دھماکے سے شہریوں کی ہلاکتیں

0
48

شام میں کار بم دھماکے سے شہریوں کی ہلاکتیں

شام کے شمال مشرق میں واقع قصبے تل ابیض کے نزدیک ایک کار بم دھماکے میں آٹھ شہری ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔یہ قصبہ ترکی کی فوج کے کنٹرول میں ہے اور اس کی وزارت دفاع ہی نے اتوار کو اس کار بم دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

یہ کار بم دھماکا تل ابیض سے جنوب میں واقع گاؤں سالک عتیق میں ہوا ہے۔ ترک وزارتِ دفاع نے کرد ملیشیا کے جنگجوؤں پر اس کار بم حملے کا الزام عاید کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

Leave a reply