کرونا وائرس، کراچی میں مریضوں کے لئے 100 بستروں کا ہسپتال مختص،وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

0
39

کرونا وائرس، کراچی میں مریضوں کے لئے 100 بستروں کا ہسپتال مختص،وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے ہر ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ بنانے اور کوئٹہ سے سکھر آنیوالے زائرین کے فوری ٹیسٹ کرانے کی کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا 17 واں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کوئٹہ سے زائرین سکھر پہنچ رہے ہیں، زائرین کے فوری ٹیسٹ کیے جائیں، اس حوالے سے محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں بھی سکھر بھیجی ہیں، اب تک سکھر میں 289 زائرین پہنچے ہیں، مزید 853 زائرین پہنچنے والے ہیں، ہمیں نئے آنے والوں کیلئے بھی تیاری کرنی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر سکھر بھیجا ہے جو سکھر سے تفتان آنے والے مسافروں کے خون کے نمونے کراچی لائے گا جبکہ کورونا کیلئے ٹیسٹنگ کٹس، ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملہ بھی تعینات کیا ہے، 300 ٹیسٹنگ کٹس سکھر بھیج دی گئیں ہیں اور 36 ڈاکٹر اور تربیت یافتہ طبی عملہ سکھر میں تعینات کیا گیا ہے جو خون کے نمونہ لے گا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئے آنے والوں کے  لیےبھی تیاری کرنی ہے، صوبے میں کورونا کے15 کیسزہیں، ایک کیس مقامی ہے۔ وہ لوکل ٹرانسمیشن روکنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو، لوکل ٹرانسمشین روکنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں 120 بستروں‌ کا ہسپتال کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے، سندھ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

پاکستان میں کورونا وائرس سےمتعلق وزارت صحت وریگولیشن کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں،صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا،ملک میں کورونا وائرس کےابتک کل 28 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرسےکوروناوائرس کے شبے میں 609 تشخیصی نمونے لیے گئے،

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 13،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے

کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

Leave a reply