شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک

لاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے
0
159
ispr

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد نیکمان اللہ ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یورپی یونین کا پاکستان کو 100 ملین یورو گرانٹ کی سپورٹ کا اعلان

بھارتی وزیر کی تاریخی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی

پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

Leave a reply