قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم بھی کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئیں-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سولر سسٹم سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے –
شنیرا اکرم نے کراچی میں جاری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سےتنگ آکر ٹوئٹ میں سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کراچی شہر جہاں سارا سال سورج اپنی گرمی کی شدت سے آگ برساتا ہے وہاں میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے پاس بجلی کےاتنے سنگین مسائل کیوں ہیں جبکہ ہم سورج کی مدد سے سولر انرجی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔
For a city that has sun pretty much all year round it’s hard to understand why we have serious electricity problems and massive vitamin D deficiencies #Karachi #SolarEnergy #HarvestTheSun
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 17, 2020
وسیم اکرم کی اہلیہ نے وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے سوالیہ انداز میں لکھا کہ یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ کراچی میں اتنی گرمی ہونے کے باجود بھی یہاں کے لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں ہیں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SolarEnergy ،Karachi اور HarvestTheSun بھی استعمال کیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔