شراب لائسنس اجراکیس میں سابق ڈی جی ایکسائزکوریلیف مل گیا

0
35

شراب لائسنس اجراکیس میں سابق ڈی جی ایکسائزکوریلیف مل گیا

باغی‌ٹی وی :شراب لائسنس اجراکیس میں سابق ڈی جی ایکسائزکوریلیف مل گیا،ریفرنس دائرہونے تک اکرم اشرف گوندل کوحاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

احتساب عدالت کے جج امجدنذیرنے سماعت کی،ملزم پرہوٹل کوغیرقانونی طورپرشراب کالائسنس جاری کرنےکاالزام ہے،لاہورہائیکورٹ نے اکرم اشرف کی درخواست ضمانت منظورکررکھی ہے۔

اس سے قبل سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا . درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شراب لائسنس جاری کیا،تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کرچکا ہوں،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کاحکم دیاجائے ۔

Leave a reply