شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید ٹیکنالوجی بھی فیل

0
57
crime karachi

تھانہ شرقپور شریف کی حدود سے 15 سالہ لڑکی نایاب گھر سے کام کی غرض سے نکلی لیکن گھر واپس نہ آئی ایک سال گزر جانے کے بعد بھی پولیس نایاب کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئی-

باغی ٹی وی : تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج کر کے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا’ مٹھی گرم ہوتے ہی پولیس نے آنکھیں بند کر لیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی بھی فیل ہو گئی والدنےاپیل کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اورآر پی او شیخو پور ہ’میری بیٹی نایاب کو جلد تلاش کر کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں-

یونیورسٹی حملہ، دہشت گرد کونسی "ایپ” سے رابطے میں ہوتے ہیں؟ شرجیل میمن کا انکشاف

شیخوپورہ کے علاقہ تھانہ شرقپور شریف کی حدود سے 15 سالہ لڑکی نایاب گھر سے کام کی غرض سے منیر اور یوسف نامی شخص کے ساتھ اسٹابری اور امرود کے باغ میں گئی اور واپس نہ آئی۔


شرقپور شریف کے علاقہ ڈھامکے کے رہائشی خدا بخش نے ایک سال قبل تھانہ شرقپور میں مقدمہ درج کروایا جس میں خدا بخش نے بتایا کہ میں اور میرے بیوی بچے سٹابری اور امرود کے باغ میں کام کرتے تھے۔ اکثر اوقات میری 15 سالہ بیٹی نایاب منیر اور یوسف کے ہمراہ باغ میں کام کے لیے جاتے تھے۔

والد نے کہا کہ ایک دن منیر اور یوسف کے ہمراہ میری بیٹی نایاب باغ میں کام کے لیے گئی جو کہ اہل محلہ نے بھی ان کو ایک ساتھ جاتے دیکھا۔ کافی وقت گزرنے پر جب سائل نے منیر اور یوسف سے اپنی بیٹی بارے دریافت کیا تو منیر اور یوسف نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نایاب کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

والد کی جانب سے بار بار پوچھنے پر منیر اور یوسف نے گمشدہ لڑکی نایاب کے والد کو دھمکانا شروع کر دیا سائل نے 1 سال قبل تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج کروایا لیکن پولیس نے ایف آئی ار درج کر کے ردی کی ٹوکری میں ڈال دی۔

پولیس کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ نایاب کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ انکی بیٹی نایاب کو جلد تلاش کیا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اٹلی میں گلیشیئر گرنے سے سات افراد ہلاک ،متعدد زخمی

Leave a reply