حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا ، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ
کابل: طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق طالبان کی فتح کے بعد سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی جانب سے جاری کردہ پہلے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریعت سے متصادم نہ ہونے والے تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ نے واضح کیا کہ شریعت سے متصادم نہ ہونے والے تمام معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔
ملا ہیبت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت فی الفور کام شروع کرے گی۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ آج شام کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوندہوں گے-
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملاعبدالغنی برادران کےمعاون ہوں گے ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں-
جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-