شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے، ان کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، مریم اورنگ زیب

0
54

شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے، ان کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کثیر الجماعتی کانفرنس سے دن ایک بجے خطاب کرینگے جو سوشل میڈیا پر بھی لائیو جاری ہوگا۔ شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے، اب اس حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں، اے پی ۔سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی، آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثرانداز نہیں ہوں گی، آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کے لئے برسرپیکار میڈیا کا آج امتحان ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف گزشتہ روز سوشل میڈیا پر متحرک ہوئے ار انہوں نے ٹویٹر پر "ووٹ کو عزت دو” کا پہلا پیغام شیئر کیا تھا۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج آصف زرداری اور نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے


واضح‌ رہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور اسلام آباد بند کرنے کی تجویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں سے بھی رابطے کیلے ہیں۔

Leave a reply