پیپلز پارٹی کے رہنما ، سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی ،
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار کو بچانے کیلیے سائفر کا ڈرامہ رچایا، اعظم خان کے بیان کے بعد حقیقیت سب کے سامنے آگئی،بہروپئے نے اقتدار کی خاطر پوری دنیا میں پاکستان کی ڈپلومیسی کمپرومائز کی،پی ٹی آئی چیئرمین نے اقتدار بچانے کے لئے فارن پالیسی کو داؤ پر لگایا، عمران خان نے پاکستان کو ڈپلومیٹک میدان میں تنہا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،چیئرمین پی ٹی آئی پر ملک کے خلاف سازش کا مقدمہ چلنا چاہئے،
واضح رہے کہ اعظم خان نے سائفر سے متعلق بیان ریکارڈ کروا دیا ہے اعظم خان نے سائفر سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے عمران کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا ،عمران نے تمام ترحقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا عمران نے کہاسائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا،اعظم خان نے دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ، اعظم خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لیا اور پھر کہا سائفر گم ہو گیا ہے، ایک خفیہ سرکاری دستاویز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور جھوٹا بیانیہ بنایا،سائفر کے جھوٹے بیانیے کا پلان عمران خان، شیریں مزاری اور دو مزید لوگوں نے بنایا
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے