کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

کراچی :کراچی میں شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ کو رہا کردیا گیا۔کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مجرمہ نے اپنے بھتیجے کی مدد سے 2011ء میں واردات کی تھی، خاتون نے عدالت کو بتایا تھا کہ شوہر اس کی بیٹی پر جسمانی اور جنسی تشدد کرتا تھا۔

 

سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں خاتون سمیت دو ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قتل کیس میں ملزمہ کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جیل ریکارڈ کے مطابق ملزمہ زینب نے 20 سال کا عرصہ جیل میں گزارا ہے، اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔عدالت نے شریک ملزم ظہیر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

 

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم پر قتل میں معاونت کا جرم ثابت ہوتا ہے تاہم وہ سزا پوری کرچکا ہے۔پراسکیویشن کے مطابق ملزمہ زینب نے 2011 میں اپنے بھتیجے ظہیر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر احمد عباس کا قتل کیا تھا۔ملزمہ نے اپنے شوہر احمد عباس کے ٹکڑے کردیے تھے وہ اپنے شوہر کے جسم کے ٹکڑے دیگچی میں ڈال کر پکا رہی تھی۔ملزمہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس کا شوہر 16 سالہ بیٹی پر جسمانی اور جنسی تشدد کرتا تھا۔

 

ادھر بھارت میں بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھارت میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 10 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھنے والی بیوی اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔این ڈی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق کرائم برانچ پولیس نے دہلی کے علاقے پاندیو نگر میں ایک خاتون کو بیٹے کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کرنے پر گرفتار کر لیا، قتل کرنے کے بعد لاش کے 10 ٹکڑے کرکے کئی دن تک فریج میں رکھا گیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بیٹے نے سنگین جرم کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون پونم نے بتایا کہ وہ یہ دیکھ کر فکر مند تھی کہ اس کے شوہر انجان داس نے ان کی جیولری فروخت کرکے اس کی رقم اپنی پہلی بیوی کو بھیج دی تھی، جو بھارتی ریاست بہار میں اپنے 8 بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

Comments are closed.