شہبازگل پر انڈے برس گئے ، چہرے پر "کالک” پھینکی گئی

0
84

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر ن لیگی کارکنان نے انڈے پھینکے ہیں

لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں شہبازگل پرانڈے مارے گئے ،بعد ازاں شہباز گل کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی شہباز گل کا کہنا تھا کہ انھوں نےاپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے،ہم ایک تھپڑکےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے،ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے ، سیاست کریں گے ،اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے ن لیگ نے مجھ پر حملہ کی تیاری کر رکھی ہے شہباز گل نے کہا ہے کہ 2بجے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو رہا ہوں،پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن نے مجھ پر حملہ کی تیاری کر رکھی ہے،عمران خان کا سپاہی ہوں،عدالت آؤں گا ڈرنے والا نہیں، سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں ،غنڈا گردی پر نہیں،

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل کو آج طلب کر رکھا ہے ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیاجسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے درخواستگزاروں کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ اور گلفام بٹ عدالت میں پیش ہوں گے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہباز گل نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کر کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ۔شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے عدالت شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو خارج کرے۔ شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کا ہتک عزت کا دعویٰ بھی لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے

Leave a reply