شہباز گل پر انڈے پھینکنے پر لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاسی پھینکنے کے معاملے کا لاہورہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزاد احمد نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، جسٹس شہزاد احمد نے کہا ہے کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے،ہائیکورٹ میں آنیوالاہرشحص قابل احترام ہے، شہبازگل پرسیاہی اورانڈے پھینکنے پرتشویش ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔

قبل ازیں لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کچھ ن لیگی خواتین جوتے لے کر بھی پہنچ گئی تھی جو انہوں نے شہباز گل کو مارنے تھے تا ہم لاہور ہائیکورٹ سے واپسی پر شہباز گل کو سخت سیکورٹی میں گاڑی میں بٹھایا گیا، اس موقع پر خواتین نے جوتے مارنے کی کوشش کی لیکن پولیس رکاوٹ بن گئی، اطلاعات کے مطابق خواتین نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتا پھینکا بھی ہے تا ہم شہباز گل گاڑی کے اندر سوار تھے، پولیس نے شہباز گل کو سخت سیکورٹی میں وہاں سے انڈے اور سیاہی پڑنے کے بعد نکلوایا

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے،ہم ایک تھپڑکے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے،ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے ، سیاست کریں گے ،اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں

واضح رہے کہ شہباز گل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو وہاں ن لیگی کارکنان نے شہباز گل پر انڈے پھینکے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،، ن لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے قائدین کے ساتھ جو اسلام آباد میں کیا اس کا بدلہ لے لیا، اس موقع پر عوام نے ان پر تشدد کیا،اس سے پہلے ہائیکورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران مخالف کارکنان کے مابین لڑائی بھی ہوئی، دھینگا مشتی میں ایک کارکن زخمی ہو گیا۔

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

شہباز گل کو انڈے کیوں مارے؟ ن لیگی کارکنان بول پڑا، شہباز گل کا رد عمل بھی آ گیا

شہباز گل کو انڈے اور سیاہی نہیں پڑی بلکہ جوتے بھی…؟ خصوصی تصاویر

حکومت نے الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

مذمت کے ساتھ مزاحمت بھی کریں گے، شہباز گل پرانڈے پھینکنے پر وزراء کا ردعمل

Shares: