شہباز شریف کا نیا ریکارڈ، پانچ نئے معاون خصوصی، کابینہ 83 رکنی ہو گئی

0
62
ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب،وزیراعظم تھے مہمان خصوصی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ملک میں مہنگائی عروج پر، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، ڈالر ، پٹرول مہنگا، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ میں مسلسل اضافہ کیے جا رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید پانچ معاون خصوصی مقرر کر دیئے ہیں جس کے بعد شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ بنانے کا ریکارڈ بنا لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ساتھ 5 معاونین خصوصی کا اضافہ کیا ہے،جس کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ۔راﺅ اجمل، شائستہ پرویز، قیصر احمد شیخ ،حامد حمیداور ملک سہیل خان وزیراعظم کے معاون خصوصی بنائے گئے ہیں، نئے معاونین خصوصی کی شمولیت سے کابینہ کی تعداد 83 ہو گئی ہے

تمام نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا، بلامعاوضہ کام کریں گے ،وزیراعظم کی کابینہ میں 38 معاونین خصوصی، 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور4 مشیر شامل ہیں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف معیشت کی تباہی کارونا اوردوسری طرف ہرہفتہ پانچ چھ معاونین خصوصی کا اضافہ۔اپنی صحافتی زندگی میں ایسی فضول اوربے کارکابینہ (سوائےدوتین افراد کے) نہیں دیکھی۔معیشت کی ابتری کا تقاضا ہے کہ وزیر اعظم سینکڑوں افراد پرمشتمل کابینہ ختم کرکے صرف چند افراد پر مشتمل مختصر کابینہ بنا دے۔

Leave a reply