ضمنی انتخاب ,حنیف عباسی،چودھری نثار کے بیٹوں و دیگر کے کاغذات جمع

0
65
ecp

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز ہے ،کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،

فاروق ستار نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے فاروق ستار نے این اے252 اور 254 سے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے ہیں جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے اصلاحات کا عمل جاری ہے یہ ماضی سے مختلف ایم کیو ایم ہے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے بیٹے کو میدان میں اتار دیا ہے چوہدری نثار کے بیٹے تیمور علی خان نے این اے 59 راولپنڈی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ضمنی الیکشن کے لیے این اے 60 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے راولپنڈی کی ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ این اے 60 سے بلے کے نشان پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں

قومی اسمبلی کی 33 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے بیٹے حماس حنیف نے بھی 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ،حماس حنیف عباسی نے این اے 60 اور این اے 62 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

تحریک لبیک پاکستان امیدواران نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ،امیر شمالی پنجاب عنایت الحق شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امیدوار NA60 چوہدری رضوان یونس گجر کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائے ،پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے این اے 242 میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے الیکشن کمیشن آفس میں حلقہ این اے 126 ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے NA-244 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔این اے 155 ضمنی الیکشن میں شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،این اے 191 سے زرتاج گل وزیر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 265 الیکشن، 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے علی مدد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور ذاکر حسین کاسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے کل 9 فروری کو امیدواروں کی لسٹ جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 13 فروری کومکمل ہوگا ، جس کے بعد 22 فروری کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی کراچی میں قومی اسمبلی کی9نشستوں پر ضمنی الیکشن شیڈول ہیں ، 2 روز کے دوران ابھی تک 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

Leave a reply