شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیوں‌کیا گیا، ہوم سیکرٹری نے بتادیا

:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیوں‌کیا گیا، ہوم سیکرٹری نے بتادیا

باغی ٹی وی :شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کے معاملے پر ہوم سیکرٹری اور جیل سپرنٹینڈنٹ نے رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی

ہوم ڈپیاٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل سے ملزم کو عدالت پیش کرنا جوڈیشل پولیس افسران کی ذمہ داری ہے ۔ملزم کی حفاظت کے لیے جیسا مناسب سمجھ اس گاڑی میں پیش کرتے ہیں ۔ہوم سیکرٹری نے کہا کہ جوڈیشل افسران قانون اور اپنے ایس او پیز کے مطابق ملزمان کو پیش کرتے ہیں ۔

کس ملزم کو کونسی گاڑی پہ پیش کرنا ہے یہ سب جوڈیشل افسران کی ذمہ داری ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا معاملے بھی جوڈیشل افسران کی سپرد ہے۔ہوم سیکرٹری ڈپیاٹمنٹ سے کوئی ملزمان کو پیش کرنے سے متعلق ہدایات نہیں دی جاتی ۔ جیل سپرٹینڈنٹ نے جواب میں‌کہا کہ جیل میں شہباز شریف کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ اور میڈکل رپورٹس بھی کروائی گئیں ہیں۔

Comments are closed.