شہباز شریف حاضر ہو، ایک اور کیس میں نیب طلبی کا نوٹس جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرو بس اسکینڈل،نیب راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو 24 اگست کوطلب کرلیا
شہبازشریف کو اسلام آباد،راولپنڈی میٹرو بس اسکینڈل میں طلب کیا گیا ،نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہبازشریف نے احسن اقبال کے بھائی کی کمپنی کو غیرقانونی طورپرٹھیکہ دیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوئی ورکنگ پیپر کےمطابق کمپنی کو ٹھیکہ شہباز شریف کی منظوری سے دیا گیا ، نیب راولپنڈی میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر نیب میں دیگر کیس بھی چل رہے ہیں، شہباز شریف کو نیب متعدد بار گرفتار کر چکی ہے تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں رہا کر دیا تھا، شہباز شریف اس وقت ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان پر کیسز چل رہے ہیں اور نیب، ایف آئی اے، عدالت میں طلبی پر مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں تا ہم گرفتاری کے خوف کی وجہ سے وہ مسلسل ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں،
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ
لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن
نواز شریف کی وطن واپسی بارے شہباز شریف کا بڑا اعلان
مجھے "ہراساں” کیا گیا، شہباز شریف نے سنگین الزام عائد کر دیا مگر کس پر