شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اورقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی
صوبائی اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ا یوان ایئر پورٹ حکام کی جانب سے شہبازشریف کو بیرون ملک سفر سے روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قراردار کے متن کے مطابق ایئر پورٹ حکام نے سسٹم ای ڈیٹ نہ ہونے کا جھوٹ بولا۔ محکمہ سول ایوی ایشن ،وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہیں، شہبازشریف کو عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی
واضح رہے کہ شہباز شریف کو لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے انہیں روک دیا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچ گئے ۔ حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔ سلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ امیگریشن سسٹم پر کلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائےآف لوڈ فارم کی تحریر کے مطابق شہبازشریف کے حوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی لہٰذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بیرون ملک روانگی کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہیں رخصت کرنے کے لئے درجنوں کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے نعرے لگا کر شہباز شریف کو رخصت کیا۔
مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا