شہباز شریف کی لیٹ عدالت پیشی، جج نے اہم فیصلہ کرلیا

شہباز شریف کی لیٹ عدالت پیشی، جج نے اہم فیصلہ کرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت کے جج نے شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر شاہراہوں کو بند کرنے پر نوٹس لیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی سیکیورٹی بتائے پورے پاکستان کی پولیس یہاں کیوں لگائی ہے۔جج جواد الحسن نے کہا کہ میں منی لانڈرنگ کیس کا جیل ٹرائل کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف کو جیل حکام نے پیش کر دیا ہے، عدالتی عملے میں بتایا کہ ابھی شہباز شریف کو پیش نہیں کیا گیا۔جج جواد الحسن نے ریمارکس دیئے کہ کورٹ شروع ہو چکی ہے شہباز شریف کو کیوں پیش نہیں کیا گیا، یہ کوئی طریقہ نہیں ،اب نہیں تو کیا دوپہر دو بجے پیش کریں گے شہباز شریف کوآج میں بندوبست کرتا ہوں سب کا یہ کیس اب تیزی سے چلے گا۔

احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہو گئے ہیں کی منی لانڈرنگ ریفرنس کا جیل ٹرائل کیا جائے،میں نے اپنے آپ اور عدالتی عملے کو بیمار نہیں کرنا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا جیل ٹرائل کرنے کے حوالے سے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کر دیا ، جج نے کہا کہ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر بتائیں کیوں نہ منی لانڈرنگ ریفرنس کا جیل ٹرائل کر لیا جائے۔

جیل حکام نے دوران سماعت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سہولیات سے متعلق عملدرآمد رپورٹ بھی کروا دی ہے ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اسامہ احمد نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی ،جس میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو گھر کاکھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

دوران سماعت عدالت کے فاضل جج نے شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایک ریفرنس آج بند کر رہے ہیں ، شہبازشریف نے کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے نیب کا احسان نہیں ، مگر جناب کونسا والا کیس، مجھ پر تو کئی ریفرنس بنے ہوئے ہیں ، ان کا بس نہیں چل رہا پاکستان کے سب کیس مجھ پر ڈال دیں

شہبازشریف نے عدالت نے کہا کہ میں نے عدالت کا شکریہ ادا کرنا ہے ، میں آپ کا شکرگزارہوں آپ نے میری درخواست پر فیصلہ کیا، مجھے انہوں نے زمین پر سلایا لیکن کوئی بات نہیں ،مجھے ابھی بھی ہارڈ بیڈ نہیں دیا۔کرسی بھی مجھے فراہم فراہم کردی گئی ہے جس پر فاضل جج نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے

عدالت نے نصرت شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ن لیگی رہنماؤن کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو پارٹی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔

Comments are closed.