شہباز شریف جیل جائیں‌گے یا پلی بارگین کر کے گرفتاری سے بچیں گے، دلچسپ صورت حال

0
77

شہباز شریف جیل جائیں‌گے یا پلی بار گین کر کے گرفتاری سے بچیں گے.، دلچسپ صورت حال پیدا.ہو گئی
باغی ٹی وی :شہباز شریف نیب کے ٹی ٹی کیس میں گرفتار ہوں گے یا پلی بارگین کر کے جان بچائیں گے ایسی خبریں زیر گردش ہیں. صحافی فخر الرحمان نے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف ٹی ٹی کیس میں گرفتار ہونے پر پلی بار گین کو ترجیح دیں گے . اس طرح وہ قومی اسمبلی سے نااہل ہو‌جائیں گے لیکن جیل جانے سے بچ جائیں گے.

اسی طرح ماہر قانون اظہر صدیق نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے یہ بیانیہ کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی درست نہیں ان کیخلاف جتنے بھی ریفرنس دائر ہوئے انہوں نے کورٹ کے اندر کتنے دیئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے سینئر قانون دان اظہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ سچے ہیں تو روزنہ کی بنیاد پرٹرائل کرائیں ، مقدمات ختم کرائیں اور اپنی چھڑائیں ۔ پروگرام میزبان اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ میں نے پہلی بار دیکھا کہ حکومتی وزیر علیم خان پکڑا گیا ۔ آٹا چینی سکینڈل کی رپورٹ کا

فرانزک ہوجانے دیں پھر دیکھیں ایکشن ہوتا ہے یا نہیں ۔ شہباز شریف نااہل بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی چیز کلیئر نہیں ۔ مجھے ان کی گرفتار نظر آرہی ہے .
واضح‌رہے کہ شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتارملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے شریف خاندان کو 24ٹی ٹیاں بھیجیں ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کی عدالت میں ملزمان شاہد رفیق اور آفتاب محمود نے بیان ریکارڈ کرائے،دونوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا ہے۔ملزم شاہد رفیق نے کہاکہ تسلیم کرتا ہوں کہ ٹی تیز کا اہتمام کزن آفتاب محمود کے ذریعے کیا ،میں نے شریف فیملی کے چار افراد کےلئے منی لانڈرنگ میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔شاہد رفیق نے اعتراف کیا کہ 2008-09 میں 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سے زائد کی ٹی ٹیز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے نام پر کی گئیں۔ملزم نے مزید کہاکہ اب تک شریف فیملی کے نام پر 24 ٹی ٹیز بھجواچکا ہوں ،ٹی ٹیز کی رقم پاکستان میں دی جاتی تھی

Leave a reply