قرنطینہ کیے گئے افراد کے ساتھ پولیس اہلکار نے ایسا کیا کام کہ سب کے ہوش اڑ گئے

0
60

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، مودی سرکار نے لاک ڈاؤن میں بھی اضافہ کر دیا ہے

لاک ڈاؤن کے دوران مختلف شہروں میں پھنسے مزدور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سائیکلوں پر اپنے علاقوں میں گئے جہاں انہیں قرنطینہ کر دیا گیا،اب خبر آئی ہے کہ ضلع مظفر نگر کے تھانہ بھوپہ کے علاقے میں قائم قرنطینہ مرکز میں مزدوروں کی سائیکلیں پولیس اہلکار نے بیچ دی ہین

مزدروں نے قرنطینہ مرکز میں جاتے وقت سائیکلیں پولیس کے حوالے کی تھیں لیکن پولیس والوں نے 10 مزدورں کی سائیکلیں صرف 6 ہزار میں بیچ دیں،

سماجوادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری منیش جگن اگروال نے مزدوروں کی سائیکلیں بیچنے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست بھر میں ہزاروں مزدور اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں لیکن ان کی سائیکل ان کے ساتھ آئی ہے یا نہیں اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ ریاستی حکومت دعوی کر رہی ہے کہ اس نے سینکڑوں مزدوروں کو گھر پہنچایا ہے، اسے یہ بھی بتایا چاہئے کہ ان کی سائیکلیں کہاں ہیں؟ مزدوروں کے ساتھ ان کی سائیکلوں کی بھی حفاظت کی جانی چاہئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے 10 سائیکلیں 6 ہزار میں بیچ دی ہیں،پولیس اہلکار نے ایک نوجوان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 5000 مل رہا تھا بڑی مشکل سے 6 میں بیچی ہیں،

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

دوسری جانب بھوپہ تھانہ انچارج سنجیو کمار نے سائیکل بیچنے کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی نے درخواست دی تو تحقیقات کریں گے.

لاک ڈاؤن ،مزدور نے چوری کر کے مالک کے نام لکھا معافی نامہ

Leave a reply