شہباز شریف کی تجاویز فراڈ، آئیں بات کریں، بابر اعوان نے اپوزیشن کو دعوت دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کر دیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کوتشویش سے آگاہ کر چکا ہوں،بھار ت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے ایف اے ٹی ایف نے جو پروگرام دیا اس پر عمل مشکل تھا لیکن ہم نے کیا،ہم نے14قوانین میں ترامیم کیں، نئی قانون سازی کی گئی ، ایف ا ے ٹی ایف کے معاملے پر چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے ساتھ دیا،اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا،ہم آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے، امریکی رائے عامہ، امریکی افواج کے مزید افغانستان میں رکنے کے حق میں نہیں افغانوں کے فیصلے ہم نہیں کر سکتے، ہم ان کے فیصلوں کا احترام کر سکتے ہیں، افغان عوام کو فریقین پر معاملات کے تصفیے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے،
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اوورسیز پاکستانیوں سےمتعلق جو بات کی گئی وہ غیر مناسب تھی حکومت پارلیمنٹ کوسپریم سمجھتی ہے اورایوان میں معاملات پر بات کرنے کی حامی ہے،پارلیمان کی بالادستی ماننے سے 2 بار انکارکیا گیا،وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کے حامی ہیں،عدالت کہتی ہے اوورسیز پاکستانی ملک کا حصہ ہے شہبازشریف نے اووسیز پاکستانیوں سے متعلق جو تجاویز دیں وہ فراڈ پلان ہے،اس کا طریقہ وہ نہیں ہوگا جوشہبازشریف کہہ رہےہیں،
ڈاکتر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کرے شہبازشریف ہمیشہ پتلی گلی اختیار کرنا چاہتے ہیں ،پاکستانی جس بھی خطے میں ہوووٹ اس کا حق ہے،بلوچستان اسمبلی میں بجٹ منظور ی کےعمل کوروکنے کی کوشش کی گئی نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد وہ بند گلی میں چلے گئے عمران خان کی حکومت آنے پر اداروں کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا،تارکین وطن سے عمران خان کا وعدہ تھا ووٹ کے حق میں شریک کریں گے.اپوزیشن سودے بازی چھوڑ دے انتخابی اصلاحات کے بعد جوڈیشل ریفارمزکاایجنڈا سرفہرست ہے . پہلے ایک آدمی 4،4 حلقوں میں رجسٹرڈ ہوتا تھا،اب ایک ووٹ بنےگا،مریم نوازجیل سے بچنے کیلئے این آراومانگ رہی ہیں،
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوعدالتی فیصلوں پر عمل کرنا ہو گا ،عمران خان نے سپریم کورٹ میں بینکوں کا مصدقہ ریکارڈ پیش کرکےصفائی دی،ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کوشفاف ٹرائل کاموقع دیا گیا،شہبازشریف نے کہا تھا میں گارنٹرہوں،نوازشریف کوواپس لاؤں گا شہبازشریف کے پاس اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں شہبازشریف کو اصلاحات،صاف شفاف انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں نوازشریف متحدہ بانی توبن سکتے ہیں نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے،
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان
مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا
فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں
ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟
مولانا فضل الرحمان کا پیزہ نہ کھلانے کا شکوہ، ڈاکٹر بابر اعوان نے دیا جواب








