شہباز شریف اور مریم نواز کو آخری مہلت مل گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کے خلاف مبینہ طور پر چار ہزار کنال اراضی قبضہ کیس کا معاملہ ،سول کورٹ میں شریف فیملی کیخلاف غیر قانونی قبضہ کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 13 جنوری تک ملتوی کر دی ،شہبازشریف اور مریم نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے جواب دعویٰ جمع کرانے کی مہلت کی استدعا کی گئی،عدالت نے شہبازشریف اور مریم نواز کے وکلاء کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع فراہم کر دیا

درخواست گزارنے کہا کہ شریف فیملی نے جاتی امراء میں ہماری وراثتی چار ہزار کنال زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا،ہمارے آباؤ اجداد نے 1911 سے میں اس وقت کی گورنمنٹ سے اراضی خریدی تھی، ملکیت کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں ،

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ زمین کو سالوں استعمال کرنے پر کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا جاٸےعدالت پولیس کو زمین کو واگزار کروانے کا حکم دے،

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی

کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کس مقصد کیلئے ہے؟ مولانا فضل الرحمان کے منہ سے سچ نکل ہی گیا

وزیراعظم کے منہ سے غلط نکل گیا ،وہ کہہ رہے تھے میں “عسکریت سے آؤں گا” مریم نواز

ہمیں کوئی لیکچر نہ دے کہ ہم افواج پاکستان کے خلاف ہیں،مریم نواز

درخواست گزار ڈاکٹر عبد الرؤف کا موقف ہے کہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، ان کے آباؤ اجداد نے 1911 میں اس وقت کی گورنمنٹ سے جاتی امرا کی اراضی خریدی تھی، زمین کا اصل مالک پیر بخش ابھی زندہ ہے جس کے آباؤ اجداد نے زمین خریدی، شریف فیملی نے جاتی امراء میں ہمارے آباؤ اجداد کی طرف سے ملنے والی 4 ہزار ایکٹر زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے ہمارے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو عدالت کا حصہ بنائے جا سکتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے کہ اسے قبضہ مافیاز سے بچا کر اس کی زمین واگزار کروائی جائے، ہمیں زمین کی مد میں جو نقصان اٹھانا پڑا عدالت اس کا 5 ہزار کروڑ روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا حکم دے اور عدالت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو زمین کو واگزار کرانے کا حکم بھی دے

واضح رہے کہ نیب بھی مریم نواز کی اراضی کے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں مانگی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق رائیونڈاراضی کیس میں مریم نوازکے بعد نوازشریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ نیب نے مریم نوازسےایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کررکھا ہے۔

نیب نے مریم نواز سے پوچھا ہے کہ زمین خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی۔ اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی۔ ایک ہزار400کنال میں سےاگرکوئی زمین فروخت کی گئی تواسکی تفصیلات بھی فراہم کریں۔بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیےاستعمال کی جارہی ہے

مریم نواز نیب میں پیشی کے لئے گئی تھی تا ہم کارکنان کو ساتھ لے کر گئیں اور نیب پیشی کے بغیر ہی ہنگامہ آرائی کے بعد واپس چلی گئی تھیں جس پر انکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا

Shares: