شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے، رہنما مسلم لیگ ن

0
81
منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کے وکیل نے لیا عدالت میں یوٹرن

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور 2018 میں نالائقوں اور اے ٹی ایمز کی حکومت بنی۔

باغی ٹی وی :مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی کوشش کی صاف پانی، گندا نالہ، لاہور اور ملتان میٹرو کے منصوبوں پر الزام لگایا گیا۔ کبھی بولا گیا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے اور کبھی ڈیلی میل کے رپورٹر کے ذریعے جھوٹی خبر لگوائی گئی اور اس خبر کی بعد ڈیلی میل نے معافی بھی مانگی شہباز شریف کے خلاف ہر طرح کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

سُن لیں‌ سب سیاسی شریف:میں آرہا ہوں : پنجاب کے عوام کا استحصال نہیں ہونے دوں گا :…

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے خلاف لگایا گیا ہے لیکن شہباز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو ثبوت ملے نہ ایف آئی اے کو شہباز شریف کو بلایا گیا آشیانہ کیس میں اور گرفتار صاف پانی پر کیا گیا لیکن شہباز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں اور لوگوں کے پاس بلوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے: پی ایم اے قصور یوم سیاہ منانے پرمجبور

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے، ظلم و جبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا گزشتہ روزچیئرمین پی پی پی کی سربراہی میں این اے 133 کی انتخابی مہم کے حوالے سے قائم کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران این اے 133 کے حلقے کے زون 166 اور 168 کی یوسیز کوآرڈینیٹرز، یوسی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اراکین نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا تھا

الیکشن کمیشن نے 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں:ن لیگ کوخصوصی اعزازحاصل

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جیالوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے، ظلم و جبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا، پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہور سمیت پنجاب میں سرپرائز دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے، جلد پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گا۔اور کسی بھی نام نہاد سیاسی شریف کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا

الیکشن کمیشن نے 8 نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلیں:ن لیگ کوخصوصی اعزازحاصل

Leave a reply