لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی شب برات پر قوم سے خصوصی دعا کی اپیل،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شب برات پر قوم سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام مسلمان اس مبارک اور متبرک رات میں خصوصی نوافل ادا کریں، دعا مانگیں کہ اللہ تعالی ہمیں موجودہ مشکل حالات سے نجات عطا فرمائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایسے متبرک مواقع اللہ تعالی کی خصوصی رحمت کا ذریعہ ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم ہم سب پر اپنا خاص فضل فرمائے اور ہماری انفرادی اور اجتماعی توبہ قبول فرمائے۔ آمین

Shares: