وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بارے بڑا حکم دے دیا

0
41

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بارے بڑا حکم دے دیا، کرونا وائرس سے بچاؤ کی وجہ سے ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے، وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں سختی کرنے کی ہدایت کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کیمپ جیل میں قیدیوں میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں،لوگوں کو خوش فہمی ہوگئی ہے کہ حالات بالکل ٹھیک ہوگئے ہیں،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن یقیناً کامیاب رہا ہے،لاک ڈاوَن نے لوکل ٹرانسمیشن کوقابو میں رکھا ہے،جہاں کیسز کی تعداد زیادہ بڑھ گئی ہے وہاں لاک ڈاوَن کو سخت کردیا گیا ہے،کورونا وائرس کی صورت حال پر روزانہ میٹنگز ہوتی ہیں،

یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی ڈیٹا حاصل کررہے ہیں،62لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دیئے گئے ہیں،پوری کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کریں، پنجاب میں 29000 سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے.لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل کرائیں گے،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل کیا جائے ،پاکستان میں اپریل کے آخر تک کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،ہر ہفتے تیزی سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،احساس پروگرام میں زیادہ تر ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ہے،کاروباری اداروں کا بھی ہم نے خیال رکھنا ہے،لاک ڈاوَن بڑھایا جاسکتا ہے اور اس پر عمل بھی ہوگا،

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

Leave a reply