وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

0
51

ریاض: وزیراعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں-

باغی ٹی وی : نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے میاں محمد شہباز شریف کا ریاض پہنچنے پر استقبال کیا وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈیووس ان دی ڈیزرٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

میاں شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران ان کی سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کے نام سے ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے وزیراعظم اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کریں گے سرمایہ کاری کانفرنس کی تھیم ’انسانیت کے لیے سرمایہ کاری: ایک نئے گلوبل آرڈر کی تشکیل‘ ہے۔

ریاض میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 2017 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والا ایک سالانہ ایونٹ بن گیا ہے۔

رواں سال کا ایڈیشن منگل 25 اکتوبر سے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 6 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوز، پالیسی ساز، سرمایہ کار، کاروباری اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔

ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے جو کہ سرکاری طور پر سعودی حکومت سے منسلک نہیں لیکن وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

سرمایہ کاری کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے گہنہ گیا تھا جب کہ رواں سال اوپیک کی تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر امریکا-سعودی تنازع کے سائے میں منعقد ہو رہی ہے اسی تنازع کی وجہ سے امریکی حکام کو منتظمین کی جانب سے رواں سال کی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ سرمایہ سے متعلق پروگرام کے دوران سیاست کو مرکزی حیثیت حاصل ہو، کانفرنس میں سرمایہ کاری اور کاروبار پر ہی توجہ مرکوز رکھی جانی چاہیے، تاہم تقریباً 400 اعلیٰ امریکی کاروباری شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان نے تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق فیصلے پر امریکا کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیا۔

کانفرنس میں اداروں کے خلاف بلا جواز نعرہ بازی ،وزیراعظم نے کی مذمت

Leave a reply