شہباز شریف اور حمزہ سے جیل میں بھی ہو گی تحقیقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی
ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تفتیش کیلئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا تھا ،شہباز شریف اور حمزہ سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 4 رکنی ٹیم تفتیش کرے گی
ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے جیل حکام کو خط لکھا تھا ،ایف آئی اے پنجاب زون ون کی جانب سے ڈی آئی جی جیل لاہور کو لکھے گئے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا 18 دسمبر کو جیل میں بیان ریکارڈ کرایا جائے.بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے.حمزہ شہباز پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے،
واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن
چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں کہا؟
جس گاڑی پر لایا جاتا ہے اسکی بریکیں نہیں ہیں.حمزہ شہباز نے عدالت میں نئی شکایت لگا دی
نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے