باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور،منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب نے شہباز شریف کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ اگر میں جواب نہیں دوں گا تو میرا نقصان ہوگا،شہباز شریف کو مختلف اکاوَنٹس دیکھا کر سوال جواب کیے گئے،

https://twitter.com/shiekhasif50/status/1318432788702527488

شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ جو سوالنامہ نیب نے مجھے دئیے وہ پہلے دے چکے ہیں،میں کئی سوالوں کے جواب دے چکا جو ریفرنس کا حصہ بن چکے ہیں،اس پورے ہفتے میں صرف 15 منٹ مجھ سے تفتیش کی گئی،نیب کی تفتیشی ٹیم نے مجھ سے کوئی نئی بات نہیں پوچھی، یہ تو 5 منٹ میں اٹھ کر جا رہے تھے میں نے ،روکا کہ پوچھ لو جو پوچھنا ہے

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف کو ایک اکاوَنٹ دکھایا تو انہوں نے کہا کہ یہ میرا ہے مجھے معلوم نہیں ،شہباز شریف نے کہا کہ مجھے ان کی حراست میں 85 دن ہو چکے ہیں، 26اکتوبر2018کو آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری شروع کی،یہ 17 ہزار پاوَنڈ قرض کی بات کرتے ہیں ،میں نے 10 سال پنجاب کی خدمت کی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ یہ کوئی سوال کا جواب دینے کو تیار ہی نہیں ہے، کیا ہم تفتیش ہی ناں کریں،

شہباز شریف نے کہا کہ آج اخبار میں پڑھا کہ صاف پانی کیس بند ہوگیا،اب کیس نیب کے خلاف ہوگا؟ کیونکہ مجھے اس کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا

عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور شہباز شریف کو جیل بھجوا دیا

ن لیگی رہنماؤن کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو پارٹی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔

Shares: