منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز روسٹرم پر موجود ہیں، شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ بات کرنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ اہم دستاویزات ہیں وصول کر لیں آپ کی بات سنتے ہیں،
عدالت نے وعدہ معاف چار گواہوں کی کاپیاں شہباز شریف کو فراہم کردیں

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اپنے وکیل سے مشورے کے لیے مختصر سا وقت دیں،شہباز شریف نے اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد دستخط اور انگوٹھا لگا دیا

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکردی گئیں ،شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروا دیے گئے

عدالت کا درخواست کی فوٹو کاپی فراہم کرنے پر اظہار ناراضی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کو دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے،یہ کوئی عام ٹرائل نہیں ہے ملزمان کیخلاف دو درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان دونوں درخواستوں پر 4 نومبر کو سماعت کروں گا،

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی میڈیکل رپورٹس احتساب عدالت میں جمع کروا دی گئیں ،وکیل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو شٹیکا اور شہباز شریف کی کمر کی تکلیف ہے،شہباز شریف نے کہا کہ ہم اس وقت قید میں ہیں،عدالت نے فزیو تھراپسٹ کی اجازت دی لیکن آج تک وہ نہیں آیا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ ایک اور درخواست دے دیں اسکو بھی دیکھ لیتے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسپتال کا میڈیکل بورڈ سے متعلق مجھے جمعرات کا بتایا گیا

ن لیگی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کمر کی تکیلف مین مبتلا ہوں بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا،اس گاڑی میں چوٹھا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے، میں عدالت مین کوئی سیاسی بات نہین کرنا چاہتا، میں جیل مین بھی لیٹا رہتا ہوں گاڑی میں بھی لیٹ کرآتا ہون،

شہباز شریف نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ دفعہ 164 کے بیانات میں تو میرے نام ہی موجود نہیں ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ کا نام نہیں ہے تو اسکا فائدہ آپکو ہی ہوگا،عدالت نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے رش کی وجہ سے اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ایک حد تک افراد آنے دیں ،ایسے تو کیس کی سماعت نہیں چل سکے گی، بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کوفرد جرم کیلئے 11 نومبر کو طلب کرلیا

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

مریم نواز نے عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات کی،شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں ایاز صادق کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن بارے بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

عدالت میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے کیا کہیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت بری بات ہے لیکن کوئی بات نہیں۔

عدالت پیشی کے موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ماسک پہن رکھے تھے، مریم نواز بھی عدالت میں گئیں تو انہوں نے بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک پہن رکھا تھا، مریم نواز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے درمیان میں بیٹھیں

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

Comments are closed.