شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

korangi1

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ماڈل کالونی کے علاقے میں شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا ایکشن, ماڈل کالونی پولیس نے شہری پر تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا, گرفتار ملزمان نے شہری نوید اور اطہر کو جسمانی تشدد کانشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی واٸرل کی, واقعہ گاڑی کار کراٸے پر لینے کے بعد رقم کی لین دین پر پیش آیا جسکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے, گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور مبشر کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے, ملزمان کو تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,

دوسری جانب ضلع کورنگی میں تمام مساجدوں, عبادت گاہوں, امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز خیر خیریت سے اختتام پزیر ہوٸی, کورنگی پولیس کے افسران و اہلکاروں نے نمازگاہوں مساجدوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے فراٸض سرانجام دیٸے, کورنگی پولیس نے مختلف شاہراہوں, و اہم مراکز اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی سیکیورٹی کیلٸے اضافی نفری بھی تعینات رکھی ہے, کورنگی پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلٸے مختلف علاقوں سڑکوں اور شاہراہوں پر پیٹرولنگ پر موجود ہے,کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریب کھڑی پولیس موباٸل یا 15 مددگار کو فوری اطلاع دیں,

ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

Comments are closed.