کراچی: شہریوں کے ہاتھوں ڈاکو سمجھ کر تشدد سے مارے گئے دو شہری بےگناہ بے گناہ اقرار

کراچی میں دو شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر تشدد کرکے مار دیا گیا تھا یہ واقعہ 20 روز قبل اورنگی میں پیش آیا تھا، انویسٹی گیشن پولیس کی تفتیش میں اصل حقائق سامنے آگئے ہیں جبکہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو سمجھ کر تین افراد پر بہیمانہ تشدد کیا ۔ جس میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش کی تو ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے دونوں شہری بے گناہ نکلے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 7 مئی کو پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن 14 سی اویس پکوان ہاؤس کے قریب پیش آیا۔ مشتعل شہریوں کے تشدد سے مارے جانے والوں کی شناخت بابر اور نذیر کے ناموں سے ہوئی تھی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار شہری کا نام اویس عرف سنی ہے۔ یاد رہے کہ تین دوست شادی میں شرکت کرکے واپس گھر جا رہے تھے کہ شہریوں نے انہیں مشکوک سمجھ کر روکا اور تشدد کرکے دو نوجوانوں کو ہلاک کیا۔ پولیس کے مطابق تینوں دوستوں کے قبضے سے کوئی اسلحہ یا چھینا ہوا سامان نہیں ملا، نہ ہی ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بابر اورنگی سیکٹر 14 سی جبکہ نذیر بلدیہ اتحاد ٹاؤن قائم خانی کالونی کا رہائشی تھا اور اویس عرف سنی اورنگی نمبر 13ملت اسلامیہ میں رہتا ہے۔ مقتول بابر 5 بچوں کا باپ تھا، شوہر کے جاں بحق ہونے پر مقتول کی اہلیہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے۔ شہریوں کے تشدد سے زندگی کی بازی ہارنے والا نذیر غیرشادی شدہ تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں دوست سائٹ ایریا میں ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے، پولیس نے دوران تفتیش تشدد میں ملوث 3 ملزمان فرخ عرف عامر، جاوید اور شاہد کو گرفتار کیا ہے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک موٹرسائیکل بھی ملی تھی۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل اسی علاقہ میں اشتیاق نوید نامی نوجوان کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

Shares: