شہری پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ ٹیکنو سٹی پر فائرنگ کا واقعہ،ملوث اہلکاروں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈی آئی جی مقصود احمد کے مطابق ملوث اہلکاروں میں شامل ڈرائیور عمران حبیب، کانسٹیبل سرفراز احمد اور کانسٹیبل عمران زیرحراست ہیں،ڈرائیور کانسٹیبل عمران حبیب نے سال 2011 میں سندھ پولیس کو جوائن کیا تھا۔ عمران حبیب مئی 2020 میں مددگار 15 میں تعینات کیا گیا۔ کانسٹیبل سرفراز احمد نے سال 1996 میں سندھ پولیس کو جوائن کیا۔ جون 2020 میں مددگار15 میں تعینات کیا گیا۔

کانسٹیبل عمران نے سال 2016 میں سندھ پولیس کو جوائن کیا۔ نومبر 2019 میں مددگار 15 میں تعینات کیا گیا۔

ڈی آئی جی مقصود احمد کا کہنا تھا کہ واقعے پر انتہائی افسوس ہے۔ ؐلاش کو فیملی کے ہمراہ بذریعہ ہوائی جہاز آبائی گاوں بھیجنے کے انتظامات کئےجارہے ہیں۔ زخمی ہونے والے شہری کو تمام ترطبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مددگار 15 کے سینئر افسران نے بھی زخمی شہری کی اسپتال میں عیادت کی۔ مددگار 15 کے سینئر افسران کی مقتول کے گھر بھی گئے۔

ڈی آئی جی مقصود احمد کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں مزید بہتری لائی جائے گی۔ ون فائیو مددگار کے اہلکاروں کو فوری رسپانس کے لیے کراچی کے اہم مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ پر پولیس نے غلط فہمی میں ڈاکو سمجھ کر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا

دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالت کا بڑا حکم

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

شہر قائد میں غیرت کے نام پر نوجوان نے بہن اور رشتے دار کو قتل کر دیا

میٹھادر پولیس کے مطابق ٹیکنو سٹی کے قریب اہلکاروں کی فائرنگ سے 48 سالہ محمد اسلم جاں بحق جبکہ 26 سالہ وقار محمد زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کے دوست نعمان نے بتایا کہ وہ دونوں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ انہیں فون کال موصول ہوئی۔

نعمان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے موبائل نکالا پولیس موبائل کے ساتھ کھڑے اہلکار نے فائر کردیا جس کے نتیجے میں میرا دوست زخمی ہوگیا،انہوں نے ہاتھ اوپر اٹھا کر بتایا کہ وہ بے گناہ ہیں اس کے باوجود اہلکار نے دوبارہ فائر کیا جس کے نتیجے میں محمد اسلم نامی راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

Shares: