شیخ زائد میڈیکل کالج میں بھی کرونا کے کئی کیسز سامنے آگئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ایک اور میڈیکل کالج میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا.شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں طلبہ کے اندر کرونا علامات عام ہیں . ایک طالب علم کاکہنا تھا کہ طلبہ میں سرسری سا ٹیسٹ ہوا ہے . باقاعدہ سکرینگ نہیں ہوئی ، طلبہ کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کے اندر بھی طلبہ کی صورت حال ایسی ہی ہے . جن میں کرونا کی علامات موجود ہیں. انتظامیہ ٹیسٹ نہیں‌کروا رہی تاکہ ادارے بند نہ کرنا پڑے .

فاطمہ جناح ہاسپٹل میں بھی کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 18 مریض سامنے آئے ہیں، میڈیکل کالجز میں کرونا کیسز میں بڑھ رہے ہیں لیکن ان اداروں میں طلبا کو تعطیلات نہیں دی جا رہیں، نہ ہی اداروں کو بند کیا جا رہا ہے ، ایک طرف دو کرونا کیسز آنے کے بعد تعلیمی ادارے کو بند کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے لیکن میڈیکل کالجز میں یہ پالیسی نہیں اپنائی جا رہی جسکی وجہ سے طلبا کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،

طلبا نے انتظامیہ کے رویئے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طلبا کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے، کرونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باوجود طلبا کو مجبور نہ کیا جائے،

ادھر شریف میڈیکل کالج میں طلبا کرونا کا شکار ہونے لگے . لیکن انتطامیہ ٹیسٹ کروانے سے دامن چھڑانے لگی کہیں ان کا ادارہ بند کردیا جائے . تفصیلات کے مطابق شریف میڈیکل کالج میں‌کورونا پھیلنےلگا. ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبا اور استاتذہ متاثر ہوگئے ہیں. انتظامیہ دیگر طلبا کا ٹیسٹ نہیں کروا رہی . تاکہ کرونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ان کا ادارہ بند نہ کردیاجائے

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Shares: