باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں،
لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 15اکتوبر سے تمام پرائیویٹ ٹرینیں بحال کی جارہی ہیں،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاست میں بڑا بھونچال ہے، اپوزیشن سے 50 سوال کئے ایک کا جواب نہیں آیا، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کرونا اور دہشت گردی پھیلنے کا اندیشہ ہے، کل یہ نہ کہہ دینا کہ شیخ رشید نے پہلے کہہ دیا تھا، اس ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فوج کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں، اس ملک کی معیشت، جمہوریت فوج ہے، مفتی محمود نے بھی سلیکٹڈ کی بات کی تھی، دھاندلی کی بات کی تھی، کریک ڈاؤن ہو سکتا ہے، کرونا پھیل سکتا ہے، 31 دسمبر اور 20 فروری کی تاریخ پر قائم ہوں، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کورا جواب دیا کہ کہ کوئی این آر او نہیں ملے گا
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے سیاسی ورکر ہوں، میں نے 20 سال کی عمر میں قید کاٹی، سیاسی تجربے سے اپوزیشن کو وارن کرتا ہوں کہ یہ نہ ہوں کہ ساری عمر آپ پھچتائیں، پاک فوج کا عزم مصمم ہے، دنیا ادھر سے ادھر ہو سکتی ہے پاکستان میں عدم استحکام نہیں ہونے دیا جائے گا، ایک سال ہو گیا نواز زشریف کو گئے ہوئے،کوئی آپریشن نہیں ہوا نہ ہسپتال گئے، وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب والی کوئی نئی چال بنے اور مجھے ریلیف مل جائے
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ کھیلنے جا رہے ہیں، دنیا بہت بدل چکی ہے شائد اندازہ نہین کہ اس کے نتائج کیا نکل سکتے ہیں،پاکستان جس سیاسی، انٹرنیشل بحران سے گزر رہا ہے، پاکستان کی سالمیت، ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے جو پاک فوج سے لڑنے کے لئے نکل رہے ہین وہ سوچیں ورنہ انکی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مریم اور نواز نا اہل ہیں. پیچھے رہ کون گیا ہے، اتنی لمبی گیم نہیں ہو گی، ایک سال سے کہہ رہا ہوں کہ یہ چار مہینے اہم ہیں، 20 فروری تک نتیجہ آ جائے گا،جمہوری حکومت کے پیچھے پاک فوج کھڑی ہے، جو میں نے کہا پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی، سندھ سے وہ استعفیٰ دے کر کیا کرے گی، اگلی دفعہ انکو سندھ بھی نہیں ملے گا
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال اور انٹرنیشنل صورتحال کا علم ہے، دہشت گردی بالکل ختم نہیں ہوئی، دہشت گرد تنظیمیں ملک میں خانہ جنگی کے لئے کچھ بھی کروا سکتی ہے، اسکا نتیجہ پھر اچھا نہیں ہو گا، فضل الرحمان کی 9 سیٹیں ہیں، انکی اپنی سیٹ نہیں ہے، انکے بیٹے سے میری بات ہوئی اسکے بیٹے کو سمجھدار سمجھتا ہوں، باقی فضل الرحمان کا کچھ نہیں جانا، انہوں نے مدرسوں کو اکٹھا کرنا ہے،مولانا فضل الرحمان کا مقصد مدارس کے طالبعلموں کو استعمال کرنا ہے
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا
سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟
کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار
پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کے باہر جانے کے لئے ووٹ دیا تھا،پولیس تحقیقات کرے،جو غداری کا مرتکب نہ ہو اسکو چھوڑ سکتی ہے،لیکن پاکستان جس بحران میں جا رہا ہے اگر کوئی انٹرنیشنل ایجنڈے پر یہ سوچ رہا ہے کہ فوج سوئی ہوئی ہے،وہ بھول جائے،جلسہ انکا حق ہے لیکن اگر کسی جگہ شرپسندی کی تو قانون حرکت میں آئے گا،میں بات نہیں چھپا سکتا،وفاقی کابینہ میں غداری کے مقدمے پر بات ہوئی، عمران خان کو اس کا نہیں پتہ تھا جو بے گناہ ہو گا اسکو نکال دیا جائے گا،
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اس بار مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہتھوڑ ہو گا، انکو کچھ نہیں ملتا، مولانا ، نواز شریف، زرداری کی کوئی سیاست نہیں ہے،مجھے سمجھ ہے کہ کیا جملہ کہنا ہے وفا اور جفا مین ایک نقطے کا فرق ہے اس نقطے پر سیاست کرنی ہے