شیخ رشید کیخلاف اسلام آباد میں 7 مقدمات،رپورٹ عدالت جمع

دالت نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی
sheikh rasheed

اسلام آباد ہائیکورٹ ،شیخ رشید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورحفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

شیخ رشید کیخلاف اسلام آباد میں 7مقدمات درج ہیں ، پولیس نے عدالت کو آگاہ کردیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے مقدمات کی تفصیل آ گئی،ضمانت کیلئےمتعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ،وکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اس عدالت نے میرے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ ابھی مقدمات کی تفصیلات لے لیں اور متعلقہ فورم سے ضمانت کرا لیں ، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ مجھے صرف پیر تک حفاظتی ضمانت دی جائے میرا متعلقہ عدالت پہنچنا مشکل ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد پولیس یہ کیسز کی تفصیل نہ دیتی تو آپ کو حفاظتی ضمانت دے دیتے ،

شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بلینکٹ کور دیا ہمیں بھی اسی طرح حفاظتی دیں ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس میں مقدمات کا معلوم نہیں تھا اس لئے دو دن کی ضمانت دی تھی ، ان کے کیسز میں مقدمات کا معلوم نہیں تھا آپ کے خلاف مقدمات کی تفصیل آ گئی ہے ، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے خلاف یہ جھوٹے سیاسی بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں ، میرے خلاف کیسز اس لیے ہیں کیونکہ صرف ڈیمانڈ پوری نہیں کر رہا ،یہاں جو پریس کانفرنس کرتا ہے اس کے کیسز ختم ہو جاتے ہیں ،شیخ رشید ایسی کوئی پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہتے ، شیخ رشید وزیر داخلہ رہے ہیں پولیس نے ان کو نامعلوم میں ڈال دیا میرے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ملازمین کو مارا گیا توڑ پھوڑ کی گئی ،عدلت نے شیخ رشید کومتعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا،

شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری 

Comments are closed.