شیخ رشید اور چینی وزیرپبلک سیکیورٹی کے مابین رابطہ،داسو ہائیڈرو پاوربس حادثے بارے بات چیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور چینی وزیرپبلک سکیورٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ہے
ٹیلی فونک گفتگو میں داسو ہائیڈرو پاوربس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی اور بس حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ شیخ رشید اور چینی وزیرنے داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ،دونوں وزراء نے عزم کیا کہ کوئی بھی شر پسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دوست ممالک اور آہنی بھائی ہیں،داسو بس حادثے کی تحقیقات اعلیٰ ترین سطح پر جاری ہیں،داسوبس حادثے میں دونوں ممالک کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اورآہنی بھائی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پربس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے، چینی ٹیم کی مدد کررہے ہیں۔ پاکستان میں تمام چینی ورکرز کو فُول پروف سیکیورٹی دیں گے ،
وزیرداخلہ شیخ رشید اور چینی وزیر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی
داسو ڈیم دھماکے کی تحقیقات میں ہم بھی شامل ہونا چاہتے ہیں:چین کا اعلان،
داسوڈیم حادثہ:دھماکہ خیز مواد کے شواہد مل گئے‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں
داسو ڈیم کے عملے کے 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد کی ہلاکت پرچین کا ردعمل آگیا
داسو ڈیم کی ٹیم کی گاڑی میں بم دھماکہ، غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطہ،بڑی یقین دہانی کروا دی