میرپورخاص: ٹاؤن کمیٹی ممبر کی حیثیت سے خواجہ سراء ناصر خان نے بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیا

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) ٹاؤن کمیٹی ممبر کی حیثیت سے خواجہ سراء ناصر خان نے بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیا
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی خادم علی شاہ کے ممبر کی حیثیت سے خواجہ سراء ناصر خان نے بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیا ، اس موقع پر خواجہ سراؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اور ایم پی اے سيد ذوالفقار علی شاه کے حق میں نعرے لگائے ، واضح رہے کہ میرپورخاص میں یونین کونسلوں کی سطح پر مخصوص نشستوں پر الیکشن اور حلف برداری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اگلا مرحلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ہوگا جنکے ناموں کا اعلان گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا

Leave a reply