شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

0
339
sherafzal

تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے

شیر افضل مروت کا لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب بھی کیا تا ہم جب وہ باہر نکلے تو جی پی او چوک سے ا نہیں گرفتار کر لیا گیا،

پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں تھانہ مزنگ منتقل کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری شیر افضل مروت کی گرفتاری کے لئے موجود تھی،پولیس نے شیرافضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا،شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوایا گیا،شیر افضل مروت کو 30 روز کےلئے نظر بندکیا گیا

پنجاب پولیس چنگیز خان بن جائے،ہم گولیاں کھانے کو تیار ہیں، شیر افضل مروت کی گرفتاری سے پہلے گفتگو
شیر افضل مروت کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ جو لوگ ہمارا ساتھ چھوڑ چکے ہیں بشمول شیخ رشید کے، نہ انکو ٹکٹ دیا جائے گا نہ انکے لئے راستہ ہموار کیا جائے گا، پنجاب پولیس چنگیز خان بن جائے پھر بھی ان شاء اللہ کالا کوٹ کنونشن کو کامیاب کرے گا،تمام کیسز میں اب میں ضمانت پر ہوں، پاکستان میں اب کوئی اور لمحہ نہیں آنا، پاکستانی ان دنوں میں اپنے حق کے لئے نکلیں، ووٹ کا حق، آزادی کا حق، آرٹیکل، 9،14،19 کا حق، ان حقوق کی جنگ خان لڑ رہا ہے، ہم لاٹھیاں کھاتے ہیں، گولیاں کھانے کو تیار ہیں، خدارا احسان کریں آج نہیں نکلو گے تو پھر کبھی موقع نہیں ملے گا،جو وکلا اس کاز میں آگے بڑھیں گے آپ نے دیکھ لیا ایک زمانے کے حکمران پرویز خٹک،ترین ،اور علیم ،انہوں‌نے وہ راستہ اپنایا انکا آج کیا حشر ہے، جو خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کو لوگ آج گلے لگاتے ہیں،یہ تہیہ کرنا ہے کہ جو سانس لے رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ کوئی اغوا کر کے ہمیں مار سکتا ہے، اس دھرتی کی خاطر یہ قربانی کوئی بڑی نہیں، یہ اگر قوم کو جگا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں، وقت آئے گا پوری قوم کہے گی پاکستان زندہ باد، شیر افضل مروت نے عمران خان زندہ بار کے نعرے بھی لگوائے،

غیر قانونی گرفتاریوں میں مجرمانہ سہولتکاری کرنے والی نگران حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے،تحریک انصاف
شیر افضل مروت کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی گرفتاری ملک میں رائج لاقانونیت اور اہلِ اقتدار کے خوف اور بوکھلاہٹ کی مظہر ہے،ان غیرآئینی و غیرقانونی حربوں کا مقصد الیکشن سے فرار اور "لندن پلان” کے تحت لائے گئے بھگوڑے کو ملکی سیاست اور اقتدار پر قابض کرنا ہے،تحریک انصاف قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں میں مجرمانہ سہولتکاری کرنے والی غیر آئینی نگران حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے،عدلیہ کی مسلسل خاموشی ان جرائم اور مسلسل غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے،شیر افضل مروت کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی اور نہ ہی پارٹی قائدین و کارکنان کے حوصلے پست ہونگے

شیر افضل مروت ان دنوں متحرک تھے اور خیبرپختونخوا میں پارٹی ورکرز کنونشن کے بعد پنجاب میں ورکرز کنونشن کے لئے آئے تھے تا ہم انہیں آتے ہی گرفتار کر لیا گیا،کے پی پولیس نے بھی انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی مگر کامیاب نہیں ہو سکی تھی، شیر افضل مروت کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں تا ہم انہوں‌نے ضمانت کروا رکھی تھی،

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

Leave a reply